ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چینائی کے مشہور کریسنٹ اسکول کے پرنسپل کل جمعہ کو پہنچیں گے بھٹکل

چینائی کے مشہور کریسنٹ اسکول کے پرنسپل کل جمعہ کو پہنچیں گے بھٹکل

Thu, 27 Dec 2018 14:44:49    S.O. News Service

بھٹکل 27/ڈسمبر (ایس او نیوز) چینائی کے مشہور کریسنٹ اسکول کے پرنسپل  ابراہم  جوہن، بھٹکل سے تعلق رکھنے والے  اسکول کے الومنی کے ایکزی کوٹیو ممبر امین محسن کے ساتھ  کل جمعہ کو بھٹکل پہنچ رہے ہیں، اس بات کی اطلاع  اٰمین محسن نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ   بھٹکل میں کریسنٹ اسکول سے فارغ کافی لوگ ہیں، اس بنا پر بھٹکل میں کریسنٹ الومنی کے ساتھ  ایک نشست  کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اسی طرح تعلقہ کے مرڈیشور میں بھی ایک نشست کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جناب امین محسن نے بتایا کہ بھٹکل میں کریسنٹ اسکول کا تعارف عوام کے سامنے پیش کیا جائے گااور اسکول کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ ساتھ ساتھ اسکول اور کالج میں دئے جانے والے مختلف کورسوں کے تعلق سے  بھی معلومات فراہم کی جائے گی۔

اسکول کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ کریسنٹ اسکول میں ایل کے جی سے میٹرک تک تعلیم دی جاتی ہے، اسی طرح کریسنٹ کالج میں ڈگری کالج، انجینرنگ کالج،  ارکیٹکٹ، بی فارما وغیرہ ہر طرح کی تعلیمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

پرنسپال ابراہم جوہن  بھٹکل میں 28 ڈسمبر سے 31 ڈسمبر تک موجود رہیں گے۔ ان سے موبائل نمبر  9444109955 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح جناب امین محسن سے موبائل نمبر 9840199101 پر رابطہ کرکے  مزید جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔


Share: